شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کےعلاقےغونڈی قلعہ میں امریکی طیاروں نے ایک گھر پردو میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ حملے کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری رہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ لوگوں کے خوف کی وجہ سے امدادی کام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔