جنگی جنون میں مبتلا بھارت ورکنگ باؤنڈری پرایک بار پھرآپےسے باہر،ایک ہی روزمیں5 مقامات پرجارحیت۔
جنگی جنون کا شکار بھارت ورکنگ باؤنڈری پر پھر اپنی اوقات سے باہر ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے چپراڑ ،سجیت گڑھ ،ہرپال ، پور اور رنگ پور سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کے بعد پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چپراڑ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔اورواقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ گزشتہ کئی روز کے دوران بھی بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی کئی بار خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارت کو سانپ سونگھ گیا۔