ملک کےمخلتف علاقوں میں موسم نےاپنا رنگ بدلنا شروع کردیاہےاورسردی کی آمد کا آغازہوگیا۔
ملک کےمخلتف علاقوں میں موسم نےاپنا رنگ بدلنا شروع کردیاہے اور سردی کی آمد کا آغاز ہوگیا ہے، شمالی بلوچستان میں بھی موسم بتدریج سرد ہوتاجارہا ہے، اُدھر سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں دن گرم جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں خنکی ہونے لگی ہے، ہنزہ، چترال، مری اور مظفر آباد میں موسم جزوی ابرآلودرہا جہاں اگلے چوبیس گھنٹے میں ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سکردواورقلات کا پارہ 01 ڈگری جبکہ کالام 02، استور 03، کوئٹہ، دیر، بگروٹ اور راولاکوٹ05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کی خبردینےوالوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا،تاہم مالاکنڈڈویژن اورگلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ رم جھم کا امکان ہے۔