کراچی: بااثر فیکٹری مالک کی مبینہ طور پر مزدورکو قتل کرنے کی کوشش۔
کراچی کی ایک نجی گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والے ایک مزدور ارشد نے الزام لگایا ہے کہ فیکٹری مالک عمر نے اسے قتل کرنے کی کوشش کی،اسے اسکے پیسے دینے کے لیے بلایا اور گلہ دبا دیا،مزدور کا کہنا ہے کہ اس نے تھانہ شاہ لطیف اور سکھن پولیس اسٹیشن میں درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
فیکٹری مزدور کا کہنا ہے کہ وہ غریب آدمی ہے،فیکٹری میں چند مزدوروں کے ساتھ ٹھیکہ لیا، سیٹھ عمر اسکے پیسے نہیں دے رہا،مزدور نے الزام لگایا کہ فیکٹری کا مالک اسے مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے،اگر اسے انصاف نہ ملا تو فیکٹری کے سامنے خود کو آگ لگا لے گا،مزدور ارشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹھ عمر اسکے ساتھی مزدوروں کو دھمکا اور خرید کر اسکے خلاف بیان دلوانا چاہتا ہے۔