سپریم کورٹ کےجسٹس اقبال حمید الرحمان نےذاتی وجوہات کی بنا پرعہدےسےاستعفیٰ سےدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان مستعفی ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناءپر دیاہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اقبال حمید الرحمان نے استعفیٰ منظوری کےلئے صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمن نے 25 فروری 2013ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ،سپریم کورٹ میں تعیناتی سے قبل وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں