پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہورہا ہے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج سپیکررانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوگا۔ اپوزیشن نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور اسکے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔ متحدہ اپوزیشن اپنے اعلان کے مطابق آج بھی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گی۔ اپوزیشن اراکین وزیراعظم نوازشر یف سے استعفیٰ یا احتساب کیلئے پیش ہونے کا مطالبہ کریں گے۔حکومتی بنچوں سے بھی اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں آج محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل ایک سو سینتیس اراکین کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کا عمل بھی جاری ہے۔