سٹیٹ بینک نے10روپے مالیت کا سلہ جاری کردیاپچیس اعشاریہ 5 ملی میٹر قطر کے سکےکا وزن5.50گرام ہے
سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق دس روپے مالیت کا سکہ چوبیس اکتوبر سے سٹیٹ بینک پاکستان،اور بینکنگ سروسز کارپوریشنز کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکس چینج کاؤنٹرز سے جاری کیا جارہاہے،،پیلے رنگ کے گول سکے کے ایک طرف وسط میں ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ ہے،جس کے ساتھ اردو میں "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کندہ ہے ،ہلال کے نیچے اور گندم کے اوپر کی طرف سکّے کا سالِ اجرا درج ہے،سکےکی دوسری طرف فیصل مسجد ہے،جس پر فاختائیں اڑتی نظر آرہی ہیں،سکّے کے نچلی طرف اس کی مالیت اور اردو میں ’’روپیہ‘‘ کندہ ہے