چارسدہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا جبکہ بنوں میں دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں
چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود سردریاب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا سب انسپکٹر اکبر علی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب بنوں کے علاقے
غوری والا سے دوخواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ خواتین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔