لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے نامعلوم شخص کی چار روز پرانی لاش ملی ہے

کوٹ لکھپت میں سپورٹس کمپلیکس کے قریب نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ بدبو آنے پر لوگوں نے ون فائیو پر اطلاع دی۔ مقامی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق لاش چار روز پرانی ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے جمع کروا دی، جہاں اس کا پوسٹمارٹم بھی کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کے ملنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔