عالمی نمبر ایک جرمنی کی انجلیک کربر نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں سلوویکیا کی ڈومینیکا سیبل کووا کو شکست دے دی۔

سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، عالمی نمبر ایک جرمنی کی انجلیک کربر نے اپنے پہلے میچ میں سخت مقابلے کے بعد سلوویکیا کی ڈومینیکا سیبل کووا کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دے دیجرمن ٹینس سٹار نے سلوویکین حریف کو سات چھ، دو چھ اور چھ تین سے زیر کیااس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں عالمی نمبر تین رومانیہ کی سیمونا ہالپ کا مقابلہ عالمی نمبر چھ امریکی کی میڈیسن کیز سے تھا۔ سیمونا ہالپ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد میڈیسن کیز کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دے دی