خیبرپختونخوا کےہائی رسک تیرہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
،،مردان،،نوشہرہ،،صوابی،، سوات،، کوہاٹ،،کرک ،، ہنگو،، بنوں،،لکی مروت،، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،،مہم کے لیے دو ہزار آٹھ سو سے زائد ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں،،جن کی نگرانی میں بارہ ہزار پانچ سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،،جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی،،اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،،ان اضلاع میں امن وامان برقرار رکھنےاور پولیو رضا کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے بائیس ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں،،