عراق کے شہر موصل میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے

عراق کے شہر موصل میں کرد فورسز نے بڑے پیمانے پر پیشقدمی کی ہے،،، فورسز نے آٹھ دیہاتوں کا گھیراؤ کر کے داعش کے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، تازہ حملے بعشقیہ پر کئے گئے، لڑای کے دوران مارٹر گولوں اور مشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔ فورسز کے مطابق انہوں نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں ایک ہائی وے کا ایک بڑا حصہ آزاد کروا لیا، ترک فضائیہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی،، بعشقیہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں،،، کرد جنگجوؤں نے لڑائی کے دوران مارٹر گولوں اور مشین گنوں کا استعمال کیا۔ بعشقیہ اس فوجی اڈے کے قریب واقع ہے جہاں ترک فوجی عراقی فورسز کی تربیت کرتے ہیں۔