امریکی ریاست کیلفورنیا میں تیزرفتار مسافر بس ٹرک سےٹکرا گئی
حکام کے مطابق ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں سیاحتی مقام پالم سپرنگ کے قریب سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق تیز رفتار بس سامنے جانے والے ٹرک سے ٹکرائی جس سے اس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا، ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد بس میں اگلی نشستوں پر بیٹھے تھے،،، امدادی کارکنوں کو بس میں سوار افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے سیڑیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں کیلیفورنیا میں ہونے والا سب سے مہلک حادثہ تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔