سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی بچہ حوالگی کیس میں عدالت پیش ہو گئیں

لاہور کی گارڈین عدالت کے جج ملک اویس نے بچہ حوالگی کیس کی سماعت کی، فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود فضہ گیلانی اس کے بیٹے اسفند کو عدالتی حدود سے باہر لے گئیں، انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نہ تو فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں اور نہ ہی اس کی بیٹے سے ملاقات کروا رہی ہیں، فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں اور غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے عدالتی فیصلے پر من وعن عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر عدالت نے فضہ بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری ختم کردیئے اور انہیں ہر دو ماہ بعد باپ بیٹے کی ملاقات کرانے کا پابند بناتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی عدالتی حکم کے باوجود اصالتاً اور وکالتاً پیش نہ ہونے پر عدالت نے فضہ بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے