وزیردفاع اپنے آقا کی مدح سرائی سے فرصت پائیں تو انہیں بھارتی جارحیت بھی نظر آئے:عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں سیالکوٹ کے چیراڑ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف پر خوب تنقید کے نشتر برسائے، کہتے ہیں خوانہ آصف اپنے آقا کی مدح سرائی سے فرصت پائیں تو انہیں بھارتی جارحیت بھی نظر آئے، وہ ملکی دفاع کو چھوڑ کر پانامہ لیکس کے دفاع میں مگن ہیں، عثمان ڈار نے کہا کہ حکمران خود کو احتساب سے بچانے کے لئے مودی سرکار کی خوشنودی میں لگے ہیں، خواجہ آصف اور ان کی جماعت کی نظر میں قومی سلامتی کی کوئی اہمیت نہیں، خواجہ آصف کرپشن کو اپنی زندگی کا مقصد مانتے ہیں اور اس کے کے لئے تخریب کاریاں کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔