سابق وزیراعظم نوازشریف کل صبح پاکستان پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے پھر وطن کا رخ کر رہے ہیں، نواز شریف کل صبح پاکستان پہنچیں گے، جدہ میں انہوں نے والدہ کیساتھ عمرہ ادا کیا، جبکہ کئی ملاقاتیں بھی کیں، نواز شریف جھبیس اکتوبر کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہونگے۔ سابق وزیراعظم پر 20اکتوبر کو فلیگ شپ انوسٹمنٹ جبکہ 19اکتوبر کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی تھی، جبکہ ایون فیلڈ میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردجرم عائد کی جاچکی ہے، نواز شریف کی نمائندے کی جانب سے صحت جرم انکار کے بعد احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے شہادتیں طلب کرلی ہیں ، العزیزیہ ریفرنس میں فرد جرم عائد میں کہا گیا کہ نواز شریف نے وزارت اعظمی کے منصب پر فائز ہونے کے باوجود اپنے نام سے کاروبار کیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی ،، پاکستان میں انصاف کاخون ہورہاہے،عدالتوں نے فیصلہ کرنا تھا تو کک بیک یا کمیشن پر کرتے میں شرمسار ہوکر گھر چلاجاتا۔ دوسری جانب لندن میں موجود بیگم کلثوم نواز کی طبعیت ایک بار پھر بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مریم نواز نے سوشل میڈیا پر والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے