پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈرسے ملاقات
ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان کی سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرزآمد،،سعودی فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے سعودی ہم منصب لیفٹینیٹ جنرل ترکی بن بندربن عبدالعزیزالسعود سے ملاقات کی۔باہمی تعلقات اورپیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈررائل سعودی فضائیہ نے دونوں برادراقوام اورفضائی افواج کے درمیان موجود محبت اوراحترام کے مضبوط رشتے کوسراہا۔ موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں معززشخصیات نے باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔