اسلام آباد :1300گرام آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی. اے ایس ایف نے 1300 گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے شک کی بنا پر مسافر نعمان خان کو روکا، تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 1300گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے، جو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770کے ذریعے بحرین کے راستے جدہ جانے کیکوشش کر رہا تھا۔اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا ہے۔