سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک نیا کیس تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف کے دور حکومت میں گردشی قرضوں کیلئے ادا کی گئی چار سو اسی ارب روپے کی رقم کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن سمیت متعلقہ وزارتوں کی طرف سے نیب کو دو ہزار تیرہ میں گردشی قرضے کی ادائیگی کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی۔ نیب کو گردشی قرضوں کا ریکارڈ نہ ملا تو متعلقہ وزارت کے کئی سینئر افسران کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف دور میں گردشی قرضے کی ادائیگی کیلئے رقم کا انتظام کیا تھا۔ یہ رقم مبینہ طور پر کسی تاجر سے ادھار لی گئی تھی جو بعدازاں اسے واپس کردی گئی۔