حکومت اقتصادی اصلاحات لانے کیلئے موثر منصوبے پر کام کررہی ہے، خسرو بختیار
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو طویل مدت میں درمیانی آمدنی والا ملک بنانے کی غرض سے ڈھانچہ جاتی اقتصادی اصلاحات لانے کیلئے موثر اقتصادی منصوبے پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu Illangovan کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس انتظامیہ کی بہتری،بچت کے دائرہ کار اور سرمایہ کاری میں توسیع کیلئے مالی اداروں کی حوصلہ افزائی،سرمایہ کاری کیلئے طریقے کار، لاگت اور وقت میں کمی ،انتظامی طریقے کارمیں بہتری اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک کی معیشت بحال ہوگی۔