اسلام آباد: پی آئی ڈی کی عمارت میں آتشزدگی، ریکارڈ روم مکمل جل گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزرات اطلاعات کے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی 6 منزلہ بلڈنگ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے باعث عمارت کا عملہ فوری طور پر باہر نکل گیا، عمارت میں موجود بعض افراد سیڑھیاں لگا کر اترے اور بعض نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی جب کہ فائربریگیڈ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر اندر موجود افراد کو باہر نکالا اور عمارت مکمل طور پر خالی کرالی۔آگ لگنے کے باعث عمارت میں مکمل دھواں بھر گیا اور عمارت کے دوسرے حصوں تک بھی پہنچ گئی۔