پولیو کاعالمی دن:مشکلات کےباجود بلوچستان کی خواتین ورکرز مرض کےخاتمے کیلئےپُرعزم
بدقسمتی سے پاکستان اب بھی دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل ہے، جو پولیو کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، خصوصاً صوبہ بلوچستان میں تو رواں عشرے کے اوائل میں پولیو کےکیسز کی تعداد کافی تشویش ناک رہی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس میں بہتری آئی ہے۔2011 میں بلوچستان سے پولیو کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 2014 میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بعد ازاں 3 برس کے عرصہ میں 10 اور رواں برس اب تک پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کی صورتحال اگرچہ بہتر ہے تاہم ان کاعزم ہے کہ اس وائرس کا صوبے سے مکمل خاتمہ کیا جائے۔