اسلام آباد :ٹوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا ادارے کی نجکاری اور بندش کیخلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری
اسلام آباد کے ڈی چوک پر اب کی بار سیاسی جماعت نہیں بلکہ غریب ملازم دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نہ تو حکومت بنانا چاہتے ہیں اور نہ ہی گرانا بلکہ انکا ایک ہی مقصد ہے اپنی نوکریاں بچانا اور اپنے چولہوں کو ٹھنڈے ہونے سے بچانا ،آج تین روز گزر جانے بعد بھی حکومتی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جس پر مطاہرین حکومت سے سخت نالاں ہیں ،وزیر اعظم عمران کی جانب سے سیاسی مخالفین کو احتجاج کی صورت میں کنٹینر اور کھانا فراہم کرنے کی پیشکش پر کچھ مظاہرین یہ امید کر رہے تھے کہ انھیں بھی حکومت کی جانب سے کھانا پانی فراہم کیا جائے گا،لیکن اس کے برعکس کہتے ہیں کہ ڈی چوک پر بجلی بھی بند کر دی گئی ہے،مظاہرین نے ڈی چوک پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کر رکھی ہے اور کہتے ہیں جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہو جاتے ہیں ،،دھرنا جاری رکھیں گے.