قبضہ مافیا اور تجاوزات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت صوبے کے ہر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے،،مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی قبضہ مافیا اور تجاوزات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،اراضی سینٹرز میں عوام کی تکالیف کا اندازہ ہے دور دراز علاقوں کے لئے اراضی سینٹرز کی تعداد برھائی جائے گی ،موبائل اراضی سنٹرز آنے سے عوام کو ریلیف ملے گا ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں غلط منصوبوں اور سکیموں کو شروع کیا گیا ہم ایسے منصوبوں کے لئے وسائل نہیں دیں گے ،ڈیرہ غازی خان کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈز فارہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا سکولوں میں عدم دستیابی سہولتوں کی فراہمی کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ہم نے ہر صورت عوام کی خدمت کرنی ہے عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ،