سپریم کورٹ : زلفی بخاری نا اہلی کیس چیف جسٹس نےدرخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی
سپریم کورٹ میں زلفی بخاری نا اہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیمبر میں کی۔ عادل چٹھہ نے زلفی بخاری کی دوہری شہریت پر بطور معاون خصوصی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرکے درخواست واپس کردی تھی۔ عادل چٹھہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی ۔ چیف جسٹس نے اپیل منظور کرکے اعتراضات ختم کر دیے اور درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔