سپریم کورٹ:سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے زیرزمین پانی کےغیرقانونی استعمال کیس کی سماعت
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سیمنٹ فیکٹریز کی جانب سے زیرزمین پانی کے غیرقانونی استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی ، ڈی جی خان سیمنٹ کے وکیل نےموقف اپنایا کہ جے آئی ٹی نے کوئی رابطہ نہیں کیا اورمیڈیا میں آیا کہ رپورٹ میں ہماری فیکٹری کو بھی شامل کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ میڈیا کی کیا بات ہے کل بھی غلط خبرشائع کی ،بڑے لوگوں کی جانب سے پیش ہونے والے بڑے وکلا معاملے کوپیچیدہ کردیتے ہیں ، چیف جسٹس نے سیمنٹ فیکٹری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ریمارکس دیے تووکیل سلمان بٹ نے کہا کہ ہماری فیکٹری کا معاملہ ہی نہیں ہے توہمیں کیوں ملوث کیا جارہا ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایاکہ ڈی جی خان سیمنٹ کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ، چیف جسٹس نے متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے اور قانونی حق استعمال کرنے کی ہدایت کی تو وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پردرج ہونے والے مقدمے میں کون ضمانت دے گا عدالت نے جے آئی ٹی کے خلاف سیمنٹ فیکٹری کے درخواست خارج کردی۔