ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے، شعور بیدار ہوتا ہے، عائزہ خان
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے اس سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ندا یاسر کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میں لباس کے انتخاب میں بہت محتاط رہتی ہوں اور ڈراموں کے لیے اپنے لباس کا انتخاب خود کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے اس ڈرامے میں ایک بے وفا بیوی کا کردار ادا کیا ہے، واضح رہے کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔‘