قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ،بلوچستان نے فائنل کیلئے رسائی حاصل کر لی

فیصل آباد میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے جنوبی پنجاب کو3 وکٹوں سے ہرا دیا۔جنوبی پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے تھے۔جواب میں بلوچستان نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے خیبر پختونخوا کو تین رنز سے شکست دی ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا