قومی ٹی ٹونٹی کپ کافائنل آج بلوچستان اورناردرن کے درمیان کھیلاجارہاہے
قومی ٹی ٹونٹی کپ کافائنل آج (جمعرات) فیصل آباد میں بلوچستان اورناردرن کے درمیان کھیلاجارہاہے۔ میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل رات پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے خیبرپختونخواکوتین رنز سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے جنوبی پنجاب کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔