وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کونوازشریف کیلئے بہترین علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمرا ن خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارکوٹیلی فون کیا اورانہیں ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے لئے بہترین علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو نوازشریف کے علاج کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جو سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں۔عمران خان نے نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعابھی کی