مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاون کا 81 واں روز
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر اور ظلم کے81روز سے زا ئد ہو گئے، وادی میں سکول ،کالج ،ا نٹر نیٹ سمیت کاروباری مراکز بدستور بند ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میںدو ماہ سے زا ئد کا عرصہ گزر جا نے کے با ﺅجود وادی بھر سب کچھ بند، مواصلاتی رابطے معطل ہیں۔وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواوں کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت ترین کرفیو اور تمام پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت کانفرنس نے کہا ہے حریت رہنماوں نے تحریک آزادی کے لیے بڑی سے بڑی قربانیاں دی ہیں۔حریت کانفرنس نے بھارتی گورنر کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنماوں نے تحریک آزادی کے لیے بڑی سے بڑی قربانیاں دی ہیں. انہیں جیلوں میں ڈالا گیا، شہید کیا گیا اور ان کے خاندان والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔