کرتار پور راہداری معاہدہ امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے۔ فردوس عاشق اعوان
معاون خصو صی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ کرتا پور راہداری معاہدہ امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے، معاہدہ بھائی چارے کے فروغ کے نئے روشن باب کھولے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگیا، جس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا وہ ایک سال کے کم عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ احترام انسانیت اور بھائی چارےکے فروغ کے نئے روشن باب کھولے گا۔دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔پاکستان ہمہ جہت ثقافت،مختلف تہذیبوں اور مذاہب کا گھر ہے۔آئین پاکستان یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، قومی پرچم کا سفید رنگ ان کی نمائندگی کا مظہر ہے۔