پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان برقرار
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز بھی مثبت رجحان رہا ۔جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 439 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 194 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 198 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا ۔