آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوا،رینکنگ میں پاکستان 136 ویں سے 108 ویں نمبر پرآگیا:وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوا، پاکستان نے عالمی بینک کی رینکنگ میں تاریخ کی سب سے بڑی بہتری حاصل کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایک سال میں رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی، پاکستان 136 ویں سے 108 ویں نمبر پرآ گیا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا سال 2020 تک پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ممالک میں شامل ہوگا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا۔