میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،5افراد ہلاک
مغربی میکسیکو کی ریاست مائیکواکن میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے باعث کم ازکم 5افراد ہلاک ہوگئے،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طور پر مرنے والوں کی تعداد 5بتائی گئی ہے،تاہم حادثے کی تحقیقات جاری ہے،طیارہ دو رنگو سٹیٹ سے اکیپل کو بندرگاہ جارہا تھا، کہ پرواز کے بعد گر کر تباہ ہوگیا،چھوٹے جہاز کا آدھا حصہ ایک دریا میں گرا ہے۔