آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ آئی لینڈرز کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کےلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے ۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 27 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 اکتوبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔