بلوچستان: دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے مستونگ کے علاقے دشت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے مقام پر دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی گئی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔