فضائی آلودگی سے کتنے لاکھ بچوں کی اموات ہوئیں، ہولناک انکشاف
نیویارک: بین الاقوامی ادارے اسٹیٹ آف گلوبل ایئر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس فضائی آلودگی کی وجہ سے 5 لاکھ نوازئیدہ بچے ہلاک ہوئے۔ اسٹیٹ آف گلوبل ایئرکی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں فضائی آلودگی سے دنیا بھر میں 4 لاکھ 76 ہزار کے قریب بچوں کی اموات ہوئیں۔ اموات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھارت جبکہ سہارا افریقہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے۔ فضائی آلودگی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو تہائی بچوں کی اموات کھانا پکانے کے لیے استعمال کیے جانے والے غیر معیاری ایندھن سے نکلنے والے خطرناک دھوئیں کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس 50 ہزار کے قریب نوازائیدہ بچوں اموات ہوئیں۔