کرونا وبا: 24 گھنٹوں میں ساڑھے 6 ہزار افراد ہلاک
شنگھائی: دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد ساڑھے 11 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، کرونا کی اس دوسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 500 افراد ہلاک جب کہ 4 لاکھ 90 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 11 لاکھ 49 ہزار 300 ہو گئی ہیں۔ یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 215 ممالک اور علاقوں میں 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 3 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔