صادق آباد میں ٹریفک حادثہ ، ایک مسافرجاں بحق 8 زخمی
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں قومی شاہراہ پر چوک بہادر پور کے قریب ہائی ایس بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا ۔