پی آئی اے کا غیر ملکی ایئرلائن کے ساتھ معاہدہ
ریان ایئر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 کارگو طیارہ پاکستان تا چین (ارمچی) پروازوں کے لیے حاصل کر لیا، یہ کارگو طیارہ لگاتار 4 ماہ تک اس روٹ پر پروازیں کرے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کو وِڈ 19 کی وجہ سے دیگر ایئر لائنز کی طرح پی آئی اے کا بھی طیاروں کا استعمال کم ہوگیا تھا، اسی تناظر میں پی آئی اے نے اپنا ایک بوئنگ مسافر طیارہ کارگو میں تبدیل کر کے پیش کر دیا۔ پی آئی اے کا یہ جہاز فی پرواز 52 ٹن سے زائد کارگو لے جا سکے گا، اور پاکستان سے چین ڈرائی فروٹ، چلغوزے ایکسپورٹ کرے گا، اس معاہدے کے ساتھ پی آئی اے بحران کی شکار صنعتِ ہوا بازی میں دیگر بین القوامی ایئر لائنز کی طرح اسٹریٹیجک پارٹنرشپز میں شامل ہو رہی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان اتحادوں کا مقصد مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور وسائل بانٹنا ہے۔