شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہلا رضا کے الفاظ تھے کہ کوئی فالتو تقریر نہیں کرائی گئی،یہ فیصلہ کر لیں کہ یہ انقلابی ہیں یا فالتو ہیں، نواز شریف کو تو واپس لانا ہے ہم نے اور یہ بہو تو ہم نے یہیں بسانی ہے،یہ وہی بہو ہے جس کی 4 آرمی چیفس کیساتھ نہیں بنی،ڈی جی آئی ایس آئز اور 3 چیف جسٹسز کیساتھ نہیں بنی،یہ کیسی کیساتھ نہیں چل سکتے کیوں کہ کرپشن کرنے کےلیے کھلی چھٹی چاہیے،اللہ نے جس دن تک عمران خان کو زندگی دی ہے کرپشن آپ کو نہیں کرنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیپٹن صفدر کو پکڑنا ہو تو بہت کچھ ہے جس پر پکڑا جا سکتا ہے، کیا 100 قتل کے مجرم کو گملہ توڑنے پر پکڑا جائے گا،شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا گیا اور یہ تمام ڈرامہ منہ بولے بہن بھائی نے مل کر رچایا ہے،مریم کے والد اورچچا ان کے نئے منہ بولے بھائی بلاول کی والدہ کی کردار کشی کیلئے ہیلی کاپٹر سے تصویریں پھنکواتے تھے،نہتی خالہ نے رو رو کر والد کے علاج کے نام پر جیل سے باہر آنے کیلئےرحم کی بھیک مانگی، ن لیگ کی موجودہ حالت کے ذمہ دار نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز ہیں، ن لیگ کا کیمرا مین ہر جگہ آگے آگے چل رہا ہے،ان کا کیمرہ مین ہر جگہ ساتھ رہا،ن لیگ دکھائے کہ کمرے کے سامنے کیا ہوا،مریم نواز کو بلاول سے زیادہ غصہ آتا ہے،پہلے فیصلہ کر لیں کہ کس کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے تھا،تمام لوگوں اور مریم نواز کے بیانات میں تضاد ہے،مریم نواز کو چیلنج ہے کہ دروازہ توڑنے کی ویڈیو دکھاو،یہ ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟؟ ایک وجہ تھی کہ این آر او نہیں دیا جا رہا،مریم نواز کی سزا معطلی درست فیصلہ نہیں ہے،اشرافیہ کے لیے اور قانون درست نہیں،یہ روش بدلنی پڑے گی۔