وزیراعظم نے اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کی رٹ لگا رکھی ہے، مریم نواز
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کی رٹ لگا رکھی ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے واقعے سے حکومت نے بہت بدنامی کمالی۔جو کچھ ہوا اس کی لائیو رپورٹنگ ہوئی کسی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام آٹا چینی کو ترس گئے ہیں۔ اب عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے۔ مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔