ملک میں کرونا سےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید18 افراد جاں بحق
ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح مزیدکم ہو کر ایک اعشاریہ تین پانچ فیصد تک آگئی ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو اکاون افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز پینتالیس ہزار پانچ سو بائیس کرونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ وبا سے مزید اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے۔