وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوا دیا ہے۔ترجمان گورنرہاؤس نے جام کمال کے استعفی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنربلوچستان نےجام کمال کااستعفیٰ منظورکرلیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کے بعد آئینی طور پر صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے، نئے وزیراعلیٰ بلوچستان حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ بنائیں گے۔یاد رہے کہ جام کمال خان کے خلاف 20 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، 65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔