وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اقوام متحدہ سے منسوب دن  پرپیغام

Oct 24, 2024 | 11:05

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ  اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کیلئے امید کی کرن ہے ، اقوامِ متحدہ فلسطینیوں و کشمیریوں کو حق دلانے میں کردار ادا کرے۔اقوام متحدہ سے منسوب دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا  کہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کیلئے امید کی کرن ہے، اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے، اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی رکھتا ہے، ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کو مستحکم کریں گے، اقوام متحدہ کے عالمی دن پر اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں