پاکستان اسٹاک ایکسچینج: آج انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

Oct 24, 2024 | 11:28

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جہاں انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج 88 ہزار کی حد عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 843 پوائنٹس کے اضافے سے 88 ہزار 37 پر آ گیا۔ ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 88 ہزار 123 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 87 ہزار 194 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 73 پیسے کا تھا۔

مزیدخبریں