فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی،22افراد ہلاک،9لاپتہ،20لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

Oct 24, 2024 | 13:48

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہیں۔جمعرات کو فلپائن پولیس کے بریگیڈیئر جنرل آندرے ڈیزون اور نیشنل پولیس کے بیکول ریجن کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ طوفان کے باعث 20 افراد صرف بیکول ریجن میں ہلاک ہوئے ۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی)کے مطابق اس طوفان کے نتیجے میں ملک کے  12 خطوں میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے، ایک شخص دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں ہلاک ہوگیا،کئی علاقوں کے دوسرے علاقوں سے را بطے  منقطع ہیں ، ملک بھر میں 256 سڑکیں اور 40 پل اب بھی گزرنے کے قابل نہیں جبکہ کم از کم نو علاقوں میں بجلی کی بحالی ابھی باقی ہے اس کے علاوہ دو ہوائی اڈے اور 86 بندرگاہیں بند ہیں۔ریاستی موسمیاتی بیورو نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹرامی آئندہ 12 گھنٹوں میں شمالی لوزون کو عبور کرے گا۔

مزیدخبریں