تیسرااور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ:پاکستانی اسپنرز نے انگلینڈ کو پوری ٹیم پہلے دن ہی آوٹ کردی۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز ایک بار پھر 10 وکٹیں اپنے نام کرلیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 267 رنز پر آؤٹ کردیا، قومی ٹیم کی جانب سے ساجد خان 6، نعمان علی 3 اور زاہد محمود ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ اور زیک کرالی نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن ان دونوں کے علاوہ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کا شکار بنے جس کے بعد دیگر تینوں بلے بازوں کو ساجد علی نے پویلین واپس بھیجا، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔118 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے لیے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 225 کے اسکور پر گس اٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ جیمی اسمتھ بھی 91 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ ریحان احمد 9 اور جیک لیکچ صرف 16 رنز بناکر چلتے بنے، اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ تمام وکٹیں ایک بار پھر پاکستانی اسپنرز کے نام رہیں۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔