نیپرا اتھارٹی نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 ستمبر 2024 کوعوامی سماعت کی۔ نیپرا کے مطابق اس سے قبل جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا،اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 49 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
Oct 24, 2024 | 21:41